ڈی پی او کی مقتول کے لواحقین
سے ملاقات، موقع واردات کا دورہ،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری
تونسہ شریف: ڈی پی او عمر سعید
ملک کی مقتول ثناء اللہ کے لواحقین سے ملاقات اور موقع واردات کا وزٹ کر کے ملزمان
کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان
نے علاقہ تھانہ صدرِ تونسہ کی حدود میں ثناء اللہ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل
کیا گیا تھا اس سلسلہ میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے اےایس پی سرکل تونسہ اور سپیشل
ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا ملاحظہ کیا۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے سپیشل
ٹیم سے میٹنگ کر کے ثناء اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا خصوصی
ٹاسک دیا۔
سپیشل ٹیم نے دوبارہ جائے واردات
کا وزٹ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے خود مقتول
کے گھر جا کر لواحقین سے ملاقات کی۔
تمام تر معاملات کی چھان بین
کی جارہی ہے انشاء اللہ مقتول فیملی کوجلد انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملزمان کو جلد
قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد
گرفتار کر کے قانون کے تحت عبرتناک سزا کے دلوائی جائے گی۔
ثناءاللہ کو نا حق قتل کرنے
والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
مقتول ثناء اللہ کے غمزدہ خاندان
کو جلد انصاف دلانا ہماری ترجیح ہے۔
0 تبصرے