نادرا
عملے کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک، عورتوں کےساتھ بدتمیزی، بزرگوں کو دھکے روز کا معمول
راجن
پور: نادرا آفس میں نادرا عملے کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک، عورتوں کےساتھ بدتمیزی
بزرگوں کو دھکے دینا روز کا معمول بن چکا ہے آنکھوں دیکھا حال۔۔۔۔۔
نادرا
سنٹرز کی تعداد مزید جب تک نہیں بڑھتی ایسا ہوتا رہے گا ضلع راجن پور میں کوٹ مٹھن
میں ایک اور نادرا سنٹر بن جائے تو رش کم ہو جائے گا۔
یہ حالات پورے ملک کے ہیں ہر نادرا سنٹر پر یہی حالات ہیں حکومت کو چاہیے کہ زیادہ
سے زیادہ سنٹر بنائے اور چھوٹی موٹی سہولیات ایزی پیسہ شاپس پر نادرا ای کیاسک کے ذریعے
مہیا کردے تو بھی بہت فرق پڑے گا۔
نادرا آفس میں دور دراز علاقوں سے آتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں نہ ہی کوئی
بیٹھنے کا انتظام ہے اور نہ ہی کوئی ٹھنڈے پانی کا انتظام ہے دور دراز کے علاقوں سے
آئے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح سے شام ہو جاتی ہے لائن میں لگے رہتے ہیں پھر بھی
ہمارا کام نہیں ہو پاتا ہے اندر جانے کے لیے مشکلات پیش آتی ہیں سکیورٹی گارڈ لائن
میں لگے عورتوں بچوں بزرگوں کو دھکے دیتے رہتے ہیں اور ان سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں
جبکہ سفارشی اور اثر ورسوخ والے لوگوں کا کام بغیر لائن میں لگے فوری ہوجاتا ہے لوگوں
کا مطالبہ ہے کہ عمران خان اس پر فوری ایکشن لیں اور ملک بھر میں نادرا آفسز کی تعداد
کو بڑھائیں یا نادرا ای کیاسک سنٹرز پر چھوٹی موٹی سہولیات فراہم کریں تاکہ لوگوں کے
نادرا کے متعلق مسائل حل ہوسکیں اور خواری سے بچ سکیں
0 تبصرے