Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریتڑہ میں وائی سی ڈی او کے زیراہتمام فری ہیپاٹائیٹس کیمپ کا انعقاد

ریتڑہ(رپورٹ: فاروق شہزاد ملکانی) ریتڑہ میں وائی سی ڈی او کے زیراہتمام فری ہیپاٹائیٹس کیمپ اور تعارفی تقریب کا انعقاد، کثیر تعداد میں معززین علاقہ اور وائی سی ڈی او کے عہدیداران اور ارکان کی شرکت

تفصیلات کے مطابق ریتڑہ کی بستی گودر میں وائی سی ڈی او کے زیرتعمیر اللہ داد خان میموریل ہسپتال کے زیراہتمام فری ہیپاٹائیٹس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اہل علاقہ کے فری ٹیسٹ کئے گئے۔ ٹیسٹ میں پازیٹو آنے والے افراد کو مفت دوائیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔  اس موقع پر اللہ داد خان میموریل ہسپتال اور وائی سی ڈی او کیلئے تعارفی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب میں وائی سی ڈی او YCDO  ریتڑہ کے نئے نامزد عہدیداران سے حلف لیا گیا۔ حلف YCDO  ریتڑہ کے سرپرست سردار غلام شبیر جروار نے لیا۔ YCDO کے سرپرست اعلیٰ سردار رحیم بخش خان جروار نے تمام معززین اور وائی سی ڈی او کے عہدیداروں کو تقریب میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا۔ تقریب میں رشیدہ بیگم ٹرسٹ کی روح رواں اور ممتاز براڈکاسٹر محترمہ رضوانہ تبسم درانی، وائی سی ڈی او کے چیئرمین ظہیربابر، چوہدری ذوالفقار سمیت دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں سابق ایم این اے سردار غلام فرید خان میرانی، سابق چیئرمین یوسی سردار حاجی عبداللطیف قیصرانی، سردار امیراختر خان ملکانی سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

ریتڑہ میں وائی سی ڈی او کے زیراہتمام فری ہیپاٹائیٹس کیمپ کا انعقاد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے