ڈیرہ غازی خان: آر پی ا وفیصل رانا نے ریجن بھر میں زبان بندی اور ضلع بندی کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کر دئیے،چہلم حضرت امام حسین کے شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں میں زبان بندی کی اپ ڈیٹ لسٹ میں شامل شخص خطاب نہیں کر سکے گا جبکہ ضلع بندی کی اپ ڈیٹ لسٹ میں شامل شخص ضلع کی ریونیوحدود میں داخل نہیں ہو سکے گا،آر پی او کی ہدایات پر ڈی پی اوز دفاتر اور آر پی او آفس کا کنٹرول روم فنگشنل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کا معاشرتی امن کو مستحکم بنانے پر مکمل فوکس ہے،آر پی اوکی مسلسل نگرانی کی وجہ سے ریجن بھر کے چاروں اضلاع میں محرم الحرام پر امن طور پر منعقد ہوا،اسی سپرٹ کے تحت آر پی او فیصل رانا نے چہلم حضرت امام حسین کی شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کے پر امن انعقاد کی منصوبہ بندی کی ہے،آر پی او فیصل رانا نے گزشتہ روز ریجن کے چاروں ا ضلاع ڈی جی خان،لیہ،،مظفر گڑھ اور راجن پور کے ڈی پی اوزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے زبان بندی اور ضلع بندی کی اپ ڈیٹ لسٹیں حاصل کر کے اسے پولیس سرکلز اور تھانوں تک پہنچایا جائے،انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی نے زبان بندی کی جو لسٹ اپ ڈیٹ کی ہے اس میں شامل کوئی شخص چہلم کے موقع پر کسی بھی پروگرام میں خطاب نہیں کر سکے گا جبکہ جن افراد کے نام ضلع بندی کی اپ ڈیٹ لسٹ میں ہیں وہ کسی بھی صورت ضلع کے ریونیو حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ زبان بندی والوں کے خطاب کرنے اور ضلع بندی والوں کے پابندی والے ضلع میں داخل ہونے کی صورت میں قانون فوری حرکت میں آئے گا،نہ صرف متعلقہ شخص بلکہ اس کے منتظم اور میزبان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،آر پی او فیصل رانا کے احکامات کی روشنی میں ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی او آفس سمیت آر پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ذریعے باہم منسلک کر دیا گیا ہے،یہ کنٹرول روم معاشرتی امن کے حوالے سے اٹھائے گئے سیکورٹی اقدامات کی24/7مانیٹرنگ کریں گے.
ترجمان ریجنل پولیس ڈیرہ غازی خان
اگر آپ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر اشتہارات لگا کر انکم شروع کرنا چاپتے ہیں تو
0 تبصرے