عمران خان کو سورۃ الحجرات پڑھنے کے مشورے کیوں مل رہے ہیں؟
وزیر اعظم عمران
خان کو سیاسی لیڈران کے نام بگاڑنے پر قرآن مجید کی سورۃ الحجرات کی آیت 11 پڑھنے
کے مشورے دیے جانے لگے۔
سیاسی اختلافات میں جس بری طرح اسلامی احکام واقدار پامال ہورہی ہیں انکا تصور کرکے ڈر لگتا ہے اللہ تعالی اسکے وبال سے بچائےقرآن کریم سورہحجرات میں فرماتاہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاو غیبت نہ کرو بدگمانی نہ کرو کسی دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کانام بگاڑ کر نہ بلاؤ
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) March 14, 2022
معروف عالم
دین مفتی تقی عثمانی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات
میں جس بری طرح اسلامی احکام واقدار پامال ہورہی ہیں ان کا تصور کرکے ڈر لگتا ہے، اللہ
تعالی اسکے وبال سے بچائے۔
انہوں نے یہ
بھی لکھا کہ ’قرآن کریم سورۃ الحجرات میں فرماتا ہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاؤ،
غیبت نہ کرو، بدگمانی نہ کرو، کسی دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کانام بگاڑ کر نہ
بلاؤ۔
دوسری جانب
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم ریاست مدینہ کی توہمیشہ
بات کرتے ہیں،اگر سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11ترجمے کے ساتھ پڑھ لیتےتواپنے جلسوں
میں سیاسی لیڈروں پرالزامات لگانے کیساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔
سورۃ الحجرات
کی آیت نمبر 11 کا مفہوم کیا ہے؟
"اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں۔"
خیال رہے کہ
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر
تیمر گرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ
نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیزل نہ کہیں، میں انہیں ڈیزل نہیں کہتا لیکن
عوام کہہ رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے اس بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، ایسے میں گزشتہ روز حافظ آباد جلسے کے دوران شرکاء نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے تو وزیراعظم نے کہا کہ وہ کچھ بھی نہیں کہہ رہے ہیں۔



0 تبصرے