Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ملالہ یوسف زئی کا تُرکی میں ہنی مون

ملالہ یوسف زئی کا تُرکی میں ہنی مون

 

ملالہ یوسف زئی کا تُرکی میں ہنی مون

 

گزشتہ برس کے آخر میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے تُرکی میں ہنی مون منالیا۔

 

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں ملالہ اور عصر ملک پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں موجود ہیں۔

 

ملالہ اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ تُرکی کا روایتی ناشتہ انجوائے کرتی نظر آئیں۔

 

اس کے ساتھ ہی ایک تصویر میں اُنہیں تُرکی کے مشہور ہوائی غباروں کی سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

عصر ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ نیورلینڈ کی تلاش۔

 

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

 

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے