Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حکومت عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے، ہیومن رائٹس واچ

حکومت عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے، ہیومن رائٹس واچ

حکومت عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے، ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیاء کے لئے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جمہوری عمل کو سبوتاژ نہ کریں اور اپنے حامیوں سے کہیں کہ اشتعال یا کسی مجرمانہ اقدامات سے ووٹ کو مجروح نہ کریں۔

پیٹریشیا گوسمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر تشدد پر مبنی تصادم کے لئے اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے