Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پی ٹی آئی کے تین وفاقی وزرا بھی حکومت کو چھوڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے تین وفاقی وزرا بھی حکومت کو چھوڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے تین وفاقی وزرا بھی حکومت کو چھوڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کا کہنا ہے کہ تین وفاقی وزراء پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو چھوڑ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہاؤس میں موجود تحریک انصاف کے 4 باغی ایم این ایز جن میں راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری، نواب شیر وسیر، نور عالم خان منظر عام پر آگئے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور شروع کردیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہیں ، فوادچوہدری، بابر اعوان،خسرو بختیار، شہزاد وسیم، حماداظہر اجلاس میں شریک ہیں۔

شبلی فراز، فرخ حبیب، عامر ڈوگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے