Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پارٹیاں تبدیل کرنے والے سردار کو اب کوئی پارٹی لینے کو تیار نہیں:سردار نذر حسین کلاچی

ٹبی قیصرانی (نمائندہ خصوصی)پارٹیاں تبدیل کرنے والے سردار کو اب کوئی پارٹی لینے کو تیار نہیں.... سردار نذر حسین خان کلاچی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف کلاچی سردار نذر حسین کلاچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار بار پارٹیاں بدلنے والے سردار کو آئندہ جنرل الیکشن 2018میں انتخابات میں سیاست کا راستہ دھندلہ دکھائی دے رہا ہے مجھے لگتا ہے اب سردار کی سیاسی بصارت آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ رہی ہے بول عوام سے بات چیت کرتے ہوئے سردار نذر حسین خان کلاچی نے کہا کہ سردار میربادشاہ اور ان کی اہلیہ تاحیات نااہل ہو چکے ہیں ،اب کوئی بھی ملک کی بڑی پارٹی سردار کو قبول نہیں کر رہی ان کا کہنا ہے کہ سردار میر بادشاہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چئیرمینوں پر الزام تراشیایوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے تکٹ ہولڈر چئیرمین اپنی محنت اور ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے تعاون سے بھر پور طریقے سے کامیاب ہوئے تھے بلدیاتی انتخاب میں ہر اس چئیرمین کی سردار میر بادشاہ نے کھلم کھلا مخالفت کی تھی جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑ رہا تھا اس وقت سردار میر بادشاہ کو مسلم لیگ ن یاد نہیں تھی کیا وہ اس وقت ان چئیرمینوں کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں ملا ہوا تھا سچ تو یہ ہے کہ حالیہ ضمنی الیکشن pp240میں ممتاز احمد بھٹو کی کامیابی ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کی قیادت میں تمام یونین ناظمین کی مرہون منت ہے اگر یونین ناظمین ان کو سپورٹ نہ کرتے تو ان کا امید وار کو واضع ہار دکھائی دے رہی تھی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے