Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گندم خریداری مہم میں زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو مستفید کیا جائے.صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین


ڈیرہ غازیخان:صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم میں زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو مستفید کیا جائے . بار دانہ میں شفافیت برقرار رکھتے ہوئے کسی کو حق سے محروم نہ کیا جائے. شکایات میں غلطی و بدعنوانی ثابت ہونے پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی . انہوں نے یہ بات ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف گندم خریداری مراکز کے اچانک معائنہ کے دوران سنٹر ز عملہ ، کاشتکاروں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب اگر ایک دانہ بھی نہ خریدتی تو ایک سال کی ضروریات کے حوالے سے گندم کا ذخیرہ موجود تھا تاہم وزیر اعلی پنجاب نے کاشتکاروں کو معاشی ریلیف دینے کیلئے 130ارب رو پے کی سبسڈی سے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا . صوبائی وزیر خوراک پنجاب نے کہاکہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے اضلا ع کا وزٹ کیا ہے . ضلع ڈیرہ غازیخان میں بہترین انتظامات ، نظم و ضبط اور باردانہ کی ترسیل میں شفافیت پر کمشنر اللہ رکھا انجم اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے . کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے تسلسل کو برقرار رکھا جائے. صوبائی وزیر خوراک نے سنٹرز کوآرڈینیٹرز اور دیگر عملہ کو ہدایت کی کہ وہ بیجز آویزاں کریں ، پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر کاشتکاروں کو باردانہ جاری کیا جائے. آڑھتیوں کے خلاف کارروائی کیلئے گوداموں پر بھی چھاپے مارے جاسکتے ہیں . کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اللہ رکھا انجم نے بتایاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 96000میٹرک ٹن گندم خریدنے کیلئے نو خریداری مراکز قائم کیے گئے اور25اپریل تک کاشتکاروں کو 195000بوری بار دانہ جاری کیاگیا. موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گندم کی خریداری 28اپریل سے شروع کیا جائے گی . صوبائی وزیر خوراک نے چوٹی ، کوٹ چھٹہ ، رند اڈہ ، ڈیرہ غازیخان سمیت مختلف گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا . اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالشکور ، اسسٹنٹ کمشنرز خالد محمود گوپانگ ، عبدالجبار ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ انجم سردار ، ڈی ایف سی محمد عمران ، ڈی ایس پی رانا جان محمد ، سنٹرز کوآرڈینیٹرز شاہد حمید لغاری ، فضل الرحمن، ملک محمد اکرم ، ڈاکٹر توصیف طاہر کے علاوہ جاویدالحسن جسکانی ، کاشف جلیل اوردیگر متعلقہ افسران موجودتھے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے