Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ملک کو بحران سے نکالنے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے نواز شریف مستعفی ہوں۔ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ممبر سی ای سی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انصاف پروفیشنل فورم جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ 28اپریل کو انشاء اللہ عوام کا سمندر عمران خان کی آواز میں آواز ملائے گا اور نواز شریف کی استعفیٰ مطالبہ کریگا ڈیرہ غازی خان سے بھی ہزاروں کارکنان بھی پہنچے گے وہ پی ٹی آئی کے منعقدہ مختلف تقاریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ عوام کا پر زور مطالبہ ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے نواز شریف مستعفی ہوں اور تحقیقات کا سامنا کریں ورنہ پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں اور عوام کی طرف سے سڑکوں پر بھر پور احتجاج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں اس موقع پر انکے ساتھ ضیاء ، ناصر ، ارسلان ، احسب ، احمد ، عمیر ، عدنان ، کاشفہ ، حمیدہ فرحت ، رابعہ ، بشریٰ سعید ، و سینکڑوں دیگر کارکنان موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے