Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پولیس کے مورال کو بلند کرنے کیلئے عوام الناس کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔ سردار قیصروسیم قیصرانی

ریتڑہ(نامہ نگار)تھانہ ریتڑہ کی حدود میں جرائم کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ یہ علاقہ امن کا گہوارا بن سکے۔ان خیالات کا اظہار یوسی مورجھنگی کے سابق امیدوار چیئرمین سردار قیصروسیم قیصرانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے مورال کو بلند کرنے کیلئے عوام الناس کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔ تھانہ میں چٹی دلالوں اور ٹاؤٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیئے۔انہوں نے ان چٹی دلالوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے ٹاؤٹ مافیا سے اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں کسی غریب اور نادار سے زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر محمد صفدر قیصرانی پٹواری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے