Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بستی بٹکل میں بیس لاکھ کی لاگت سے سولنگ کا کام شروع

ریتڑہ(نامہ نگار) بستی بٹکل میں بیس لاکھ کی لاگت سے سولنگ کا کام شروع،گرانٹ فراہم کرنے پر ایم پی اے سردار ممتاز احمد بھٹو خان ، سردار میربادشاہ قیصرانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چیئرمین یوسی محمد انور خان ملکانی کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔کونسلر خورشید احمد، حافظ ضیاالرحمٰن، سرعبدالغفور، حافظ عبیدالرحمٰن، حافظ سیف الرحمٰن، خلیل الرحمٰن مکی، فاروق احمدشوکا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بستی بٹکل کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار تھے خاص طور پر بارش ہونے کے بعد اکثر لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکتے تھے۔ دیواروں کے ساتھ پانی جمع ہونے پر اکثر دیواریں شکستہ حال ہو چکی ہیں۔بچیاں اپنے سکول نہیں جا سکتی تھیں ۔ایم پی اے سردار ممتازاحمد خان بھٹو نے سردار محمد انور خان ملکانی اور عوام کے مطالبے پر گرانٹ فراہم کردی ہے جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے