Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سردارشفیع خان لاشاری کی جانب سے دئے گئے افطار ڈنر میں محمدانورخان ملکانی، سردارقربان علی خان قیصرانی و دیگر کی شرکت

 ریتڑہ(نامہ نگار) احمد پورلاشاری کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سردارشفیع خان لاشاری کا چیئرمین یونین کونسل ٹبی قیصرانی محمدانورخان ملکانی اور ایم پی اے سردارممتازخان بھٹو قیصرانی کے بھتیجے سردار قربان علی خان قیصرانی کے اعزاز میں افطار ڈنر ،اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے محمد انورخان ملکانی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کا اولین ایجنڈا ہے۔ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔مخالفین کو چاہئے کہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔ہمارا ایمان ہے کہ فتح ہمیشہ حق وسچ کی ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل ٹبی قیصرانی کے عوام شدید مسائل کا شکار ہیں۔یہاں کے عوام کے مسائل توجہ چاہتے ہیں۔ وہ سردار قربان علی خان کے توسط سے سردار میربادشاہ قیصرانی اور سردار ممتاز خان بھٹو قیصرانی سے اپیل ہے کہ وہ یوسی ٹبی قیصرانی کے عوام کو بھی اپنی محبتیں نوازیں۔ اس موقع پر سردار قربان علی خان قیصرانی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایم پی اے سردار ممتازخان بھٹو قیصرانی کو منتخب ہوئے ابھی دس ماہ سے بھی کم عرصہ ہوا ہے اس قلیل مدمت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔حلقہ پی پی 240کے غریب عوام کی نظریں سردار ممتاز خان بھٹو کی طرف ہیں اور سردار ممتاز خان بھٹو ان کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے شب و روز محنت کررہے ہیں۔ان شااللہ اس قلیل عرصہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا اور عوام کو واضح فرق نظر آئے گا۔افطار ڈنر میں کونسلرغلام شبیر قیصرانی، کونسلر محمد اشرف بگا، اللہ نواز ملکانی او جی ڈی سی ایل، انجمن صحافیاں تحصیل تونسہ کے نائب صدر فاروق شہزاد ملکانی، ڈاکٹر فیصل خان قیصرانی، امیرمحمد لاشاری ودیگر بھی شریک تھے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے