Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

14سالہ طالبعلم سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا ڈالی

وہوا:.....14سالہ طالبعلم سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا ڈالی۔ تفصیل کے مطابق نواحی بستی مٹھے والی کے رہائشی 14سالہ طالبعلم محمد کاشف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شام کے وقت اپنے قریب کھیتوں میں گھاس کاٹنے کے سلسلہ میں گیا تو وہاں پر دو اوباش محمد حادی اور محمد طاہر نے زبردستی پکڑ لیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔طالبعلم کے مطابق وہ بھاگنے کی کوشش کرتا رہا لیکن دونوں درندہ صفت لڑکوں سے زیادتی کی اور پھر ویڈیو بھی بنا ڈالی اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار ڈالیں گے اور بنائی گئی ویڈیو بھی بازار میں پھیلا ئیں گے۔محمد کاشف کا کہنا تھا کہ درندہ صفت اوباشوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ مٹھے والی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں قصور جیسے ہولناک واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے