Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خاوند نشہ کرتا ہے مار پیٹ کے گھر سے باہر نکال دیا خود کو پسٹل سے زخمی کرکے میرے بھائیوں کو گرفتار کروا لیا

وہوا:..... خاوند نشہ کرتا ہے مار پیٹ کے گھر سے باہر نکال دیا خود کو پسٹل سے زخمی کرکے میرے بھائیوں کو گرفتار کروا لیا ڈی پی او ڈیرہ غازیخان انکوائیری کر وائیں سچ جھوٹ سامنے آ جائے گا وہوا کی رہائشی ثمینہ بی بی کی اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس 
تفصیل کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ بی بی نے بتایا کہ ایک سال قبل میری محمد اصغر لاشاری سے شادی ہوئی میرا شوہر نشے کا عادی ہے ۔کسی قسم کا کوئی کام کاج نہیں کرتا آئے روز مجھ پر ظلم ستم کرتا ہے ۔لیکن آج تک میں اس کا ہر ظلم ستم برداشت کرتی رہی ایک ماہ پہلے میرے شوہر نے مجھے رات کے اوقات بہت مارا اور رات کے اندھیرے میں مجھے گھر سے باہر نکال دیا پھر مجھے میرے بھائی محمد ظٖفر ،محمد جاوید اپنے گھر لے گئے صبح ہوتے ہی وہ مسلح پسٹل ہوکر میرا 5ماہ کے چھوٹے بیٹے کو مجھ سے چھین گیا پھر اس کے برادری نے رشتہ داروں نے لعن طعن کر کے میرا بچہ مجھے واپس کرا دیا رات اچانک وہ ہمارے گھر آیا اور میرے بھائیوں سے مجھے واپس گھر لے جانے کے لیے کہا میرے بھائیوں نے اس شرط پرکہ اگر وہ ہمارہ بہن کو علیحدہ گھر میں ساتھ بٹھانے پر آمدگی کا اظہار کیا لیکن وہ نہ مانا اور واپس چلا گیا رات 12بجے تھانہ وہوا کی پولیس نے تقدس چار دیواری پامال کرتے ہوئے میرے بھائی محمد جاوید کو گرفتار کر کے لے گئی اور بتایا کہ تم نے محمد اصغر کو پسٹل سے مارنے کی کوشش کی جبکہ اگر میرے بھائی نے میرے خاوند کو مارنا ہوتا تو رات کے وقت وہ اپنے گھر بلا خوف خطر نہ سویا رہتا ،ڈی پی ڈیرہ غازیخان سے میری گزارش ہے کہ میرے خاوند نے میرے بھائیوں پر جھوٹا الزام لگا کر گرفتا ر کروایا ہے ،لہذا آپ خود اس واقع کا از سر نو نوٹس لیتے ہوئے انکوائیری سٹنڈ کروا کے ہمیں انصاف دلوایءں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے