Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے،یس ایچ او تھانہ وہوا چودھری علی محمد

عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے،علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی،چودھری علی محمد۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وہوا چودھری علی محمد نے معززین علاقہ،تاجروں،مذہبی ،سیاسی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کا تعاون اور آپس کا رابطہ جرائم میں کمی کا سبب بنتا ہے ۔علاقہ میں دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام تعاون کریں ۔انہوں نے کہا مذہب کی آڑ میں فرقہ واریت کو پروان چڑھانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے اور چند نام نہاد اسلام کے نام پر دہشت گردی میں ملوث ہیں اور ان کو ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے۔عوام پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں تاکہ دہشت گردی کے ناسور سمیت جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے