Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈیرہ غازی خان میں بس کی موٹرسائیکل رکشا کو ٹکر لگنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان..........ڈیرہ غازی خان میں بس کی موٹرسائیکل رکشا کو ٹکر لگنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کراچی سے ڈی جی خان آنے والی مسافر بس نے سنگم چوک کے قریب جامپور روڈ پر موٹرسائیکل رکشا کو ٹکر مار دی جس سے رکشا میں سوار میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سات زخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122 کنٹرول روم کے مطابق دو شدید زخمی اسپتال میں لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔زخمیوں کو ریسکیوٹیمیوں نے ٹیچنگ اسپتال کے ٹراما سنٹر میں منتقل کردیا ہے۔ مقامی لوگوں نے مشتعل ہوکر بس اور رکشا کو آگ لگادی تاہم ریسکیوفائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق مشتعل افراد کو منشر کرکے بس ڈرائیور کو گرفتارکرلیاگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے