Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت میں عمل کرائیں گے اور عوام کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلائیں گے۔ڈی پی او ڈیرہ غازیخان غلام مبشر میکن

ریتڑہ(نامہ نگار)ڈی پی او ڈیرہ غازیخان غلام مبشر میکن نے تھانہ ریتڑہ میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں منعقدہ کھلی کچہری اور عوامی تحفظ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت میں عمل کرائیں گے اور عوام کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلائیں گے۔اس کیلئے عوام کی حمایت بہت ضروری ہے۔جس کیلئے ہم نے ہر یونین کونسل کی سطح پر عوامی تحفظ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن کے اجلاس متعلقہ ایس ایچ اوز صاحبان کی نگرانی میں شروع ہو چکے ہیں۔جن میں عوام کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ان کے تعاون کو منظم شکل دینے اور نئے قوانین سے روشناس کرانے کیلئے لائحہ عمل کوعملی شکل دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں سازش کرکے انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔ہمیں باہم مل کر دہشت گردوں کی کمر توڑنا ہو گی کیوں کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔لہذا تمام مسلمانان فرقہ واریت کو بھلا کر اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ ریتڑہ کی حدود میں جرائم کی شرح بہت کم ہے تاہم یہاں پرسود خوری کے حوالے سے بہت سی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں۔سود ایک لعنت ہے اور اللہ پاک کے ساتھ کھلم کھلا جنگ کے مترادف ہے۔لہذا اس کے خاتمہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔اگر اس طرح کے مقدمات میں کوئی مدعی نہیں بھی بنتا تو پولیس خود مدعی بن کر ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرے گی تاکہ معاشرہ کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔اس موقع پر شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے ایک شہری ٹبی قیصرانی کے رہائشی محمد افضل نے موقع پر موجود سابق ناظم یوسی ٹبی قیصرانی سردار اورنگزیب قیسرانی کے خلاف شکایت کی کہ انہوں نے 40سال سے بنے میرے مکان کی دیوار گرادی اوراس پر قبضہ کرلیا ہے۔مجھے میرا مکان واپس دلایا جائے۔اس پر ڈی پی اوغلام مبشر میکن نے ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ کو حکم دیا کہ موقع پر جا کر ان کا مسئلہ حل کریں اور انہیں رپورٹ کریں۔سید اکبر انجم نے سود کے حوالے سے شکایت کی اور سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤں کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر ایس ڈی پی او تونسہ سلیم خان نیازی،ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ چودھری اظہر حسین اور سب انسپیکٹر عبدالغفار قانونی ، سیکیوریٹی کانسٹیبل فیض محمد بنبھان بھی ان کے ہمراہ تھے۔معززین علاقہ نانا محمد عارف ملکانی، سردار محمد اقبال ملکانی،جاوید کریم جروار، محمد اعظم سانگھی، قاری محمد رمضان،سردار ایوب خان قیسرانی،سردار اورنگزیب قیصرانی،سردار ثنا اللہ ملکانی،کلیم اللہ مدنی،عنایت اللہ خان میرانی،ملک کفایت حسین سانگھی، ملک افتخار سانگھی، ملک منظور حسین ملانہ،بشیراحمد کھر، مولانا عبدالعزیز باروی ودیگر نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے