Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حکمرانوں کے بچے بیرون مُلک پڑھتے ہیں اور ہمارے مُلک کا نوجوان پڑھ لکھ کر بھی ٹیکسی کاریں چلانے پر مجبور ہے:ساجدہ احمد لنگاہ

 بہاولپور(نمائندہ خصوصی) نیشنل سرایئکی پارٹی محترمہ ساجدہ احمد لنگاہ کا بستی ملوک پارٹی ورکرز سے خطاب محترمہ ساجدہ احمد لنگاہ نے کہا ہے حکمرانوں نیں سرایئکی خطے کو ہمیشہ تعصب کا نشانہ بنایا ہے اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے. 6 کروڑ کی آبادی میں ایک بڑا ہسپتال ہے نشتر میڈیکل جو کے نا صرف سرایئکی خطہ بلکے بلوچستان اور قبایئلی پٹی کے لوگوں کے علاج کے لیے بھی واحد زریعہ ہے. پرویز الہی کے دور میں ملتان کارڈیالوجی بنایا گیا جھاں دل کے مریضوں کا مُفت علاج کیا جاتا تھا جس میں زرداری دور تک تو مفت علاج کی سہولت موجود رہی لیکن خادم کہلانے والوں کے آتے ہی یہ سہولت ختم کر دی گئ کیوں کے ہسپتال پرویز الہی کے نام سے منصوب ہے. پورے خطے میں کوئ میڈیکل یونیورسٹی نہی لیکن بوگس منصوبے کی خاطر پورا مُلتان شہر اُدھیڑ کر رکھ دیا گیا ہے اور شہریوں کے کاروبار اور راستے بند کر کے زندگی اجیرن بنا دی گیئ ہے. محترمہ ساجدہ احمد لنگاہ نے مزید کہا ہر سال اناونس کیا گیا بجٹ میں سے صرف 5 % خرچ کیا جاتا ہے اور عوام زبانی دعووں تک محدود رکھا جاتا ہے. بجلی اتنی مہنگی کر دی گئ ہے ایک بلب اور ایک پنکھا چلانے والے مزدور طبقہ جن کی ماہانہ آمدن 10,000 سے بھی کم ہے کا بل بھی 5000 سے کم نہی ہے وہ بل بھریں یا کھانا کھایئں؟ محترمہ ساجدہ احمد لنگاہ نے کہا کے مُجھے گلہ حُکمرانوں سے زیادہ بے شعور عوام سے ہے جو کے وقتی فایئدہ کی خاطر اور دیگ کے چاولوں کی خاطر ہر الیکشن میں انہی وڈیروں گودوں کی چمچہ گیریاں کرتے ہیں اور انہی کو ووٹ دے کر اپنا مُستقبل برباد کر لیتے ہیں حکمرانوں کے بچے بیرون مُلک پڑھتے ہیں اور ہمارے مُلک کا نوجوان پڑھ لکھ کر بھی ٹیکسی کاریں چلانے پر مجبور ہے اللّه عوام کو شعور دے اور حُکمرانوں کو ہدائیت. اس موقع پر لاریب ملک اور شہزاد مُرتضی لنگاہ نے کہا کے تخت لاہور کے تعصبی اور چور حُکمرانوں سے چھُٹکارے تک خطہ ترقی نہی کر سکتا اس کے لیے سب کو مل کر جدوجھد کرنی پڑے گی اور خطے عوام نیشنل سرایئکی پارٹی کا ساتھ دے اس موقع پر منصور بلوچ مرکزی.کوارڈینیٹر نیشنل سرایئکی پارٹی اور وومن ونگ کی مرکزی صدر آصفہ بلوچ بھی موجود تھی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے