Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

طوفان بادوباراں،ژالہ باری،مکانات منہدم،تین افراز زخمی،مویشی ہلاک،مواصلات کا نظام درہم برہم،سڑکیں بہہ گئیں

وہوا:طوفان بادوباراں،ژالہ باری،مکانات منہدم،تین افراز زخمی،مویشی ہلاک،مواصلات کا نظام درہم برہم،سڑکیں بہہ گئیں۔سیلابی پانی داخل ہونے سے بستی حجوانی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں گھر منہدم،دولتوالہ،کوٹ مبارک ،لکھانی،کوتانی کے حفاظتی بند میں کٹاؤ۔ تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز 60کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوا کے ساتھ بارش،ژالہ باری نے وہوا سمیت گردونواح میں تباہی مچا دی جس سے کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی پانی نے یونین کوٹ قیصرانی کی بستی حجوانی میں درجنوں گھر تباہ کر دیئے۔طوفانی بارش،ژالہ باری سے وہوا ،لتڑا،مسلم آباد،بنڈہ،کوتانی،لکھانی،دولتوالہ سمیت درجنوں دیہات میں بجلی کے پول،درخت،دیواریں ،مکانات گر گئے ،مکانات کی چھتیں گرنے سے لتڑا میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور علاقہ میں درجنوں مویشی ہلاک ہوئے۔رودکوہی کے سیلابی پانی سے یونین کوٹ قیصرانی کی بستی حجوانی کے درجنوں گھر منہدم ہو گئے ہیں اور پانچ فٹ تک سیلابی پانی کھڑا ہوا ہے۔رودکوہی کوڑا میں سیلابی پانی آنے سے دولتوالہ،لکھانی،کوتانی،کوٹ مبارک کے حفاظتی بند میں کٹاؤ جاری ہے. جس سے ملحقہ آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جس سے متاثرہ علاقوں کا وہوا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے..سب ڈویثرن وہوا میں درجنوں بجلی کے پول گرنے سے بجلی بحال نہ ہو سکی ہے ۔مقامی زمینداروں سردار ضیاء الرحمن کھتران،ریٹائرڈ تحصیلدار ملک خدا بخش،کرامت اللہ بودلہ،شیر زمان مٹہ خیل،جاوید اقبال بزدار،اشتیاق احمد بزدار،غلام عباس کھوکھر،حاجی کوڑا خان،غلام شبیر کھتران،مظہر حسین بلاچ،مسرت نواز مٹہ خیل نے ڈی سی او ڈیرہ غازیخان سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے کر علاقہ کو آفت زدہ قرار دینے اور حفاظتی بند کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے