Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چشمہ رائٹ بنک کینال ڈیڑھ ماہ سے بند،فصلات تباہ،کاشتکاروں کا بندش کے خلاف شدید احتجاج،نہرکو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ

ریتڑہ(نامہ نگار) چشمہ رائٹ بنک کینال ڈیڑھ ماہ سے بند،فصلات تباہ،کاشتکاروں کا بندش کے خلاف شدید احتجاج،نہرکو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چشمہ رائٹ بنک کینال کی طویل بندش سے موضع ملکانی، موضع پیہڑ،موضع رند والا، موضع بولانی ،جت والا، ناڑی، ڈونہ سمیت تحصیل تونسہ کے بیشتر حصے میں فصلات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔جس کی وجہ سے زمینداروں اور کاشتکاروں کا بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔مقامی زمینداروں سردار شوکت خان،غلام اکبر، محمد خان، حاجی گل محمد، عبدالستار، نور محمد، غلام مصطفیٰ،الہی بخش، منیر احمد،محمد شریف،محمد قاسم،نبی بخش،امیر محمد خان،بشیر احمد ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ چشمہ رائٹ بنک کینال کی بندش کی وجہ سے جہاں وسائل ہیں وہاں کاشتکار ٹیوب ویل سے فصل کو پانی دے رہے ہیں۔ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔جبکہ اکثر علاقوں میں ٹیوب ویل لگے ہوئے نہیں ہیں جس کی وجہ سے فصلات شدید متاثر ہورہی ہیں۔جس کی وجہ سے 50 سے 60 فیصد فصلات ختم ہو گئی ہیں۔باقی فصلات بھی بہت کم پیداوار دیں گی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار کے کچھ اہلکار ان سے بھتہ طلب کرتے ہیں جو نہ دینے کی صورت میں مختلف اوقات میں تنگ کرتے رہتے ہیں اور وارہ بندی کا بہانہ بنا کر ڈسٹری بند کردیتے ہیں۔جس کی وجہ سے مقامی زمینداروں کا شدید نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ بھی کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے