Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خفیہ ہاتھ پمفلٹ کی شکل میں سنسنی پھیلا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔پرامن تحصیل تونسہ کو جمعیت علماء اسلام کسی سازش کا شکار نہیں ہونے دے گی۔ مولانا محمد رمضان،مولانا عبدالحمید ربانی

ریتڑہ(نامہ نگار) خفیہ ہاتھ پمفلٹ کی شکل میں سنسنی پھیلا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔پرامن تحصیل تونسہ کو جمعیت علماء اسلام کسی سازش کا شکار نہیں ہونے دے گی۔جمعیت علماء اسلام تحصیل تونسہ کے امیر مولانا محمد رمضان،نائب امیر مولانا عبدالحمید ربانی،تحصیل رہنمااور معروف نعت خواں غلام فرید طیب نے ریتڑہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تونسہ میں نام نہاد طالبان سے منسوب پمفلٹ کی تقسیم در حقیقت خفیہ ہاتھ سنسنی پھیلا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔جمعیت علماء اسلام تحصیل تونسہ میں ہر حال میں امن کی خاطر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور کسی صورت میں اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے اعلان کے بعد علاقہ ایسی سنسنی خیزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انتظامیہ کو چاہیئے کہ اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے کر پمفلٹ کی تقسیم کا تمام رخوں پر تفتیش وتحقیق کرکے سراغ لگائے۔جمعیت علماء اسلام بھرپور تعاون کرے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام اہم کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر پیر ہدایت اللہ اور مولانا نزیر احمد وہواودیگر بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے