Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے ویگین میں آگ لگ گئی چار مسافر شدید جھلس گئے

ڈیرہ غازیخان :ڈیرہ غازیخان شہر سے تین کلومیٹر فاضلہ پر انڈس ہائی وے تونسہ روڈ چونگی نمبر1 کے ساتھ ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے ویگین میں آگ لگ گئی چار مسافر شدید جھلس گئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیاویگین تباہ۔ضلعی انتظامیہ کے بلند بانگ دعویٰ کے باوجود شہر گرد ونواح میں چلنے والی گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر وغیرہ نہ اتارے جاسکے۔ریجنل سکریٹری آر ٹی آئی اور ایگزایمنر اور ان کا عملہ نے ایک عرصہ سے اس کو نظر انداز کئے ہوئے تھے۔ قبل ازیں بھی اسی طرح کے کئی حادثات رونماہوچکے ہیں مگر متعلقہ محکمہ نے اس کے تدارک کے لیے کچھ نہیں کیا آج مورخہ 22اگست کی صبح ایک ویگن ڈیر ہ غازیخان سبزی منڈی سے سبزی اور سواریاں لوڈ کرکے شاہ صدردین کی طرف جارہی تھی کہ ڈیرہ غازیخان شہر سے تین کلومیٹر فاضلہ پر انڈس ہائی وے تونسہ روڈ چونگی نمبر1 کے قریب حادثہ پیش آگیا ۔جس کے نتیجہ میں چار افراد شدید جھلس گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے