Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ چودھری اظہرحسین کی یونین کونسل مورجھنگی اور یونین کونسل ٹبی قیصرانی میں عوامی تحفظ کمیٹیوں کے اراکین سے میٹنگ


ریتڑہ (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ چودھری اظہرحسین نے یونین کونسل مورجھنگی اور یونین کونسل ٹبی قیصرانی میں عوامی تحفظ کمیٹیوں کے اراکین سے میٹنگ کی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری اظہرحسین نے کہا کہ تمام اراکین اپنے علاقے میں رہائش پذیرفورتھ شیڈول اور تنظیمی وابستگی رکھنے والے متحرک لوگوں پر نظر رکھیں۔کرایہ داروں کے کوئف سے پولیس کو بر وقت آگاہ کریں۔سانحہ اٹک پر خوشی کا اظہار کرنے والے یا مسلح افواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص کے بارے میں فوری طور پر اطلاع دی جائے۔کسی جگہ ناقابل اعتراض وال چاکنگ کی گئی ہو ،مشکوک افراد ،جواء منشیات کے کام میں ملوث ہوں ان کے بارے میں اطلاع کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں اشتہاری ملزم ہو یا انہیں پناہ دینے میں ملوث افراد موجود ہوں اور لوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں بھی مقامی پولیس کو مطلع کیا جائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کر کے معاشرہ کے شریف شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔میٹنگ میں یونین کونسل ٹبی قیصرانی اور مورجھنگی سے سردار ایوب خان قیصرانی،عنایت اللہ چھانگہ، سمیع اللہ قیصرانی،رب نواز درکھان،طارق گورمانی، نوید قیصرانی، ہدایت اللہ لاکھانی، مداح حسین چدھڑ،ذوالفقار چھانگہ،جمال قیصرانی،محمد رمضان بکھڑ،ملک منظور احمد ملانی، ملک بشیر احمد ملانہ، حاجی سیف اللہ ملانہ،پروفیسر سعید احمد اعوان،ملک فیض محمد، ملک عبدالغفور، غضنفر عباس،قاری محمد رمضان، بشیر احمد، نذیر احمد چنڑ،غلام اصغر ماچھی غلام کاظم شاہ، اقبال حسین کمہار،ملک عبدالعزیز ملانہ،امام بخش موچی ودیگر نے شرکت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے