Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

لاہور:این اے 122غیرحتمی،غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ایاز صادق اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کے علیم خان سے آگے

لاہور:این اے 122 ضمنی الیکشن میں گنتی کا عمل جاری ،مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ایاز صادق اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کے علیم خان سے سبقت لیئے ہوئے ہیں۔
اس سے پیشتر پولنگ کے عمل میں سارا دن جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔مسلم لیگ(ن) کے الیکشن کیمپوں میں پی ٹی آئی کی نسبت زیادہ جوش وخروش دیکھنے کو ملا۔لوگ ٹولیوں کی شکل میں اور انفرادی طور پر آکر اپنا ووٹ کاسٹ کرتے رہے۔شام پانچ بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے ۔ابتدائی غیرحتمی،غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ایاز صادق اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کے علیم خان سے آگے چل رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے