Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریتڑہ میں دوسرے سالانہ سرائیکی امن میلے کا انعقاد

ریتڑہ(نامہ نگار) ریتڑہ میں دوسرے سالانہ سرائیکی امن میلے کا انعقاد ہوا۔تقریب کے آغاز میں منتظم اعلیٰ مقبول شہزاد ملکانی نے حاضرین محفل، شعراء کرام،معززین علاقہ کو خوش آمدید کہا اور بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ میلے کے پہلے حصے میں سرائیکی مشاعرہ ہوا۔جس میں ملک بھر سے سرائیکی زبان کے نامور شعراء نے حاضرین محفل کو اپنے کلام سے محظوظ کیا۔شعراء میں بشیرغمخوار،ظفر جتوئی،جمشیدناشاد،بھورل ملنگ،مخمور قلندری،جمشید ناصر،شہباز مہروی،عصمت گورمانی،واحد شیراز،احد بخش راکب،مجید حیرت،لطیف فرحت،اشفاق سحر،عمران شاکر مہروی،عبدالرشید رشی،ثاقب ساقی،سلیم طاہر،قاسم خان قاسم،شاکرعامل،شہزاد گاڈی دیگر مقامی وغیر مقامی شعراء کرام نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکاء محفل سے خوب داد سمیٹی۔میلے کے دوسرے حصے میں سرائیکی وسیب کی بہترین خدمات فراہم کرنے والی شخصیات اور اداروں کو امن سرائیکی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ وصول کرنے والوں میں سابق ہیڈماسٹر ہائی سکول اور ریتڑہ کی معروف علمی شخصیت حاجی قادربخش ملکانیِ،ڈاکٹر ریاض احمد قیصرانی،ماما ریاض دستی،معروف صحافی اور تونسہ پریس کلب کے صدر ملک منصور احمد،وقت نیوز کے بیورو چیف محمداسماعیل سیال،سرائیکی کے نامور اینکرپرسن عارف ملغانی،نیوگیریژن ہائرسیکنڈری سکول تونسہ،مون سٹوڈیوزلیہ،جمشید ناشاد،اشفاق سحر،شہزاد گاڈی شامل تھے۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے میلے کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام شبیرجروار،کسان راج تحریک کے ارسلان خان خاکوانی،ملک محمد رمضان روہاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب میں محرومیوں اور غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔حکمران ان بے بس و لاچار عوام کی فریاد سننے کو تیار نہیں ہیں۔ایسے میں غموں سے چور عوام کیلئے ایسی تقریبات کا انعقاد احسن اقدام ہے۔وہ اس تقریب کے انعقاد پر منتظم اعلیٰ مقبول شہزاد ملکانی،محمدسلیم تونسوی،صفی اللہ رند،ملک عبدالغفار ملکانی اور سرپرست فاروق شہزاد ملکانی،سردار زبیر احمد ملکانی ودیگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تقریب کے تیسرے اور آخری حصے میں محفل موسیقی کاانعقاد کیا گیا جس میں سرائیکی کے نامور گلوکاروں لیاقت ساجدی،رضوان شہزاد اور عمران مانی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس دوران وقفے وقفے سے علاقہ کی ہردل عزیز شخصیت ماما ریاض دستی بھی محفل کو کشت زعفران بناتے رہے۔میلے میں ورکرز ویلفئرکونسل کے محمد طیب گورمانی،مسلم لیگ(ن) ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوآرڈینیٹر سعادت اللہ رند،نانا محمد عارف ملکانی،احمدعلی خان ماکلی،جماعت اسلامی کے حافظ محمد حسین،روزنامہ نوائے وقت ملتان کے غلام قادر خان ملغانی،سرائیکستان قومی اتحاد کے سردار محمدابوبکر ہوتانی،سردار ثنااللہ خان میرانی،سردار امان اللہ خان میرانی، مستنصرباللہ ہاشمی،ساجد خان قیصرانی،کسان بورڈ کے فیاض احمد خان میانہ،انجینئر نادر خان ودیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے