Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایم این اے سردار امجدفاروق کھوسہ کے انتخابی دفتر تونسہ میں خودکش دھماکہ ۔خودکش حملہ آورسمیت 8افراد ہلاک ،2 زخمی۔

 تونسہ شریف:حلقہ این اے 171 سے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے سردار امجدفاروق کھوسہ کے انتخابی دفتر تونسہ میں خودکش دھماکہ ۔خودکش حملہ آورسمیت 8افراد ہلاک ،2 زخمی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے سردار امجدفاروق کھوسہ کے انتخابی دفتر تونسہ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے۔جس میں 7افراد شہید ہوگئے ہیں۔جبکہ نامعلوم خودکش حملہ آور کی باقیات بھی موقع سے مل گئی ہیں۔شہید ہونے والوں میں سابق ناظم ملک ضمیر سانگھی،امیدوار چیئرمین یونین ناڑی ملک افتخار سانگھی اوران کے بھتیجے ملک جعفر سانگھی، ہیرو کے سردار اختر تنگوانی،جت والہ کے رہائشی یونین سیکریٹری محمد حسین،تونسہ کے رہائشی زاہد حسین قریشی شامل ہیں۔زخمیوں میں سابق سٹی ناظم پیربشیر جعفر اور منیر احمد شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور ہلاک شدگان اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا۔ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ اس وقت اپنے دفترمیں موجود نہیں تھے اس وجہ سے لوگوں کی بہت کم تعداد ان کے دفتر آئی ہوئی تھی۔ اگر وہ اپنے دفتر میں موجود ہوتے تو ان کے ورکرز اور سائیلین کی بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان کا اندیشہ ہوسکتا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے