Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے کیمپ آفس پر ہونے والے خودکش حملے کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سےبھرپور مذمت



 ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے کیمپ آفس پر ہونے والے خودکش حملے کی مختلف طبقہء فکر کے افراد ،اہم سیاسی وسماجی شخصیات بھرپور مذمت کررہی ہیِں۔مذمت کرنے والوں میں سابق ناظم سردار محمد انور خان ملکانی، سردار اورنگزیب خان میانہ،سردار امان اللہ میرانی، حکیم سعادت اللہ رند، نانا عارف ملکانی، ملک حنیف چھجڑہ، ملک اللہ نواز ارائیں،حاجی قادر بخش ملکانی،مقبول شہزاد ملکانی، سردار اقبال خان ملکانی، سردار زبیراحمد ملکانی، سردار عبدالحفیظ خان میرانی،سردار عبدالقیوم بزدار، شجاع بشیر کھوکھر ودیگر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارووائیاں بزدلی کی علامت ہیں۔پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ایسی کارووائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیئے جا سکتے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے