Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دہشتگردی کی بزدلانہ کارووائیاں عوام سے دور نہیں کرسکتیں۔سردار امجد فاروق کھوسہ کے کیمپ پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سردار میر بادشاہ قیصرانی

ریتڑہ(نامہ نگار) دہشتگردی کی بزدلانہ کارووائیاں عوام سے دور نہیں کرسکتیں۔سردار امجد فاروق کھوسہ کے کیمپ پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔سابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار میر بادشاہ قیصرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحصیل تونسہ جیسے پرامن علاقے میں خودکش حملہ تشویشناک ہے۔قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارووائیوں سے ملک بھر کے عوام ڈرنے والے ہرگز نہیں ہیں۔ ہم ہر محاذ پر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔سردار میربادشاہ قیصرانی نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اب انہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔اس موقع پر سردار جاوید اقبال قیصرانی سید ارشد عباس شاہ،بشیراحمد قیصرانی،مشتاق عظیم کھر،ملک مرید حسین موگا بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے