Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مانسہرہ:ڈاکٹر کا مسیحا کے روپ میں گھناؤنا عمل۔مریض عورتوں کے ساتھ مکروہ فعل کیا اور ویڈیو بھی بنا لی۔

مانسہرہ:ڈاکٹر کا مسیحا کے روپ میں گھناؤنا عمل۔مریض عورتوں کے ساتھ مکروہ فعل کیا اور ویڈیو بھی بنا لی۔
کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا ڈاکٹر شعیب جو  ا س  سے قبل بٹل اور چھتر پلین کی ہسپتالوں میں بھی رہ چکا ہے۔ ڈاکٹر شعیب نے خفیہ کیمرے کی مدد سے بنائی گئی ویڈیوز اپنے موبائل کے میموری کارڈ میں رکھی ہوئی تھیں جن کی تعداد اٹھارہ کے قریب بتائی جاتی ہے۔ یہ ویڈیوز کسی طرح سے بذریعہ بلیو ٹوتھ کسی اور کے موبائل میں منتقل ہو گئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیوز پورے مانسہرہ میں پھیل گئیں جس کے بعد ڈاکٹر شعیب کے خلاف عوامی غصہ اور احتجاج شروع ہو گیا۔ ڈاکٹر شعیب اپنے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی فرار ہو گیا جبکہ صوبائی حکومت نے اسے معطل بھی کر دیا گیا ہے مگر اہلیانِ ہزارہ کا غصہ تب ٹھنڈا ہو گا جب یہ شخص سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے