Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

محکمانہ غلطی کی وجہ سے انتقال میں فرق آیا مگر رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے ہیں۔تحفظ فراہم کیا جائے۔ بشیراحمد اعوان

ریتڑہ(نامہ نگار)محکمانہ غلطی کی وجہ سے انتقال میں فرق آیا مگر رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے ہیں۔تحفظ فراہم کیا جائے۔ریتڑہ کی نواحی بستی مورجھنگی کے رہائشی بشیراحمد اعوان نے ریتڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہماری وراثتی زمین کا انتقال موضع تہہ میانہ ٹبی قیصرانی میں پاس ہوا جس میں کچھ محکمانہ غلطیاں سرزد ہوئیں جس میں میرا کوئی عمل دخل نہ تھا۔مگر میرے قریبی عزیز سعیداحمد،نذیر احمد، ملیک الرحمٰن، عبدالحلیم،عزیز احمد،غلام اللہ،درویش، فرخ سعید،کامران سعید،ودیگر نے مجھے اور میرے بیٹوں ضیغم علی،عنصر علی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔حالانکہ میں شریف النفس انسان ہوں اور کھیتی باڑی کرتا ہوں۔ہمارے مخالفین ایک دو بار باقائدہ لڑنے کیلئے آئے مگر ہماری امن پسندی کی وجہ سے لڑائی نہ ہوئی۔میں نے اپنی حفاظت کیلئے تھانہ ریتڑہ میں درخواست دے دی تھی۔میں خادم اعلیٰ ،ڈی پی او ڈیرہ ،ڈی ایس پی تونسہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔اگر مجھے اور میرے خاندان والوں کو کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے