Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عوام کا استحصال کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہو گی

وہوا:عوام کا استحصال کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہو گی،وہوا کی ترقی عوام دوست امیدوار ہی لا سکتے ہیں،بکھائی برادری۔ تفصیل کے مطابق وہوا کی بکھائی برادری نے بلدیاتی انتخابات بارے اپنے مشاوراتی اجلاس میں کہا عوام کا استحصال کرنے ،قبضہ مافیا اور کرپٹ نمائندوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا عوام کو گزشتہ برسوں سے لوٹنے والے ٹولے اور وہوا کی خوشحالی کو سبوتاز کرنے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری برادری جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین حاجی اشتیاق الحق قیصرانی،وائس چیئرمین کے امیدوار شہزاد بکھائی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے برادری عمائدین حاجی اللہ وسایا خان بکھائی،کرامت اللہ خان بکھائی،حنیف خان بکھائی،عاشق خان کلاچی،اعجاز احمد بکھائی،صادق خان بکھائی ،زبیر خان بکھائی نے کہا ہماری برادری عوام دوست مخلص اور خدمت کے جزبہ سے سرشار امیدواروں کی حمایت کر کے عوام کی نمائندگی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا وہوا کی رونقیں دوبارہ بحالی کرنے اور ترقی کی طرف گامزن کرنے میں نئے چہروے ہی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔اس بار عوام ہمیشہ کی طرح سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پرفدا حسین کلاچی، غلام نبی خان، حاجی اشتیاق الحق قیصرانی،شہزاد خان بکھائی،عزیز اللہ، طارق سرابہ،ریاض خان بکھائی،صفدر خان بکھائی،حاجی خورشید خان کھتران،امان اللہ شیخ حبیبانی،اویس خان بکھائی،حاجی سمیع اللہ،عون خان بکھائی،عصمت اللہ خان بکھائی،عابد محمود بکھائی،ماجد محمود بکھائی،راشد خان بکھائی سمیت دیگر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے