Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی اور چیکنگ کے تمام تر انتظامات کو مکمل کرلیاگیا ہے۔ چودھری اظہر حسین

ریتڑہ(نامہ نگار)ڈی پی او ڈیرہ غازیخان غلام مبشر میکن کے حکم پر محرم الحرام کے حوالے سے جلوس اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی اور چیکنگ کے تمام تر انتظامات کو مکمل کرلیاگیا ہے۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ چودھری اظہر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔سائیکل اور موٹر سائیکل سٹینڈ مجالس اور جلوسوں کے روٹ سے دو سومیٹر پر بنائے گئے ہیں۔تمام وزیٹرز کی چیکنگ کیلئے انتہائی سخت احکامات صادر کئے گئے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ایس آئی عبدالواحد ، عابد حسین اور سیکیورٹی کانسٹیبل فیض محمد بنبھان بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے