Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سردار میر بادشاہ قیصرانی کو کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھمکیوں کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔

ریتڑہ(نامہ نگار) سابق پارلیمانی سیکریٹری اور مسلم لیگ(ن) کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سردار میر بادشاہ قیصرانی کو کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھمکیوں کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔
چھپ کر بیٹھنے والے نہیں دہشتگردوں کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) تحصیل تونسہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کیا ہے۔اجلاس تحصیل تونسہ کے کوآرڈینیٹر نانا عارف ملکانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔مسلم لیگ(ن) ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوآرڈینیٹر حکیم سعادت اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔دیگر شرکاء میں صوبائی کونسل کے رکن اللہ نواز ارائیں، ملک محمد حنیف چھجڑہ، مقبول شہزاد ملکانی، قاری رحمت اللہ ملکانی،نعمت اللہ ملکانی،فاروق شہزاد ملکانی، محمد حنیف ملکانی،نذیر احمد ملکانی شامل تھے۔جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی سابق ناظم یونین کونسل سردار محمد انور ملکانی اور حاجی قادر بخش ملکانی تھے۔اس موقع پر حکیم سعاد اللہ رند،نانا عارف ملکانی اور سردار محمد انور خان ملکانی نے شرکاء سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں شدید نقصان اٹھانے کے بعد دہشتگرد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور معصوم لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔ان کا یہ عمل انتہائی بزدلی ہے اور ان کی شکست کا کھلا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے۔آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک یہ جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت دہشتگردی کے خاتمہ کا تہیہ کر چکی ہے۔کسی صورت اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے