Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریتڑہ:محرم الحرام کے حوالے سے پاک آرمی اور پنجاب پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

ریتڑہ(نامہ نگار)محرم الحرام کے حوالے سے پاک آرمی اور پنجاب پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے انتظامات کے سلسلہ میں پاک آرمی اور پنجاب پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ ہوا۔جس میں پاک آرمی،ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس کے چاک وچوبند دستوں نے شرکت کی اور تھانہ سٹی تونسہ،تھانہ ریتڑہ اور تھانہ وہوا کے حساس مقامات ،امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی تونسہ سلیم خان نیازی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیکیوریٹی ادارے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم میں سیکیوریٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔عزاداروں اور دیگر شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ چودھری اظہر حسین، اے ایس آئی خلیل احمد، سکیوریٹی کانسٹیبل فیض محمد بنبھان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے