Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پولیس کی کاروائی،ٹمبر مافیا کے6ارکان گرفتار

لیہ(سپیشل رپورٹر)چوبارہ پولیس کی کاروائی،ٹمبر مافیا کے6ارکان گرفتار،لاکھوں روپے کی سرکاری لکڑی ڈالے سمیت برآمد،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق چوبارہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سرکاری جنگلات سے لکڑی سرقہ کرنے والے ٹمبرمافیاکے 6 ارکان جن میں حق نواز، احمدبخش، محمدلطیف، اصغرعلی، محمداشرف، محمدسلیمان کو گرفتارکرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ملزمان کے قبضہ3لاکھ42ہزار859روپے مالیت کی مسروقہ لکڑی بھی برآمدکرلی ہے ایس ایچ او انسپکٹرعبدالمجید نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے 2ساتھی مفرورہیں جن کی بھی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اورگرفتارملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے