Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

لکڑی کاٹنے پر جھگڑا، مخالف کو ہسپتال پہنچا دیا

وہوا(نمائندہ خصوصی)لکڑیاں کاٹنے پر تنازع،پٹھانوں کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی بستی ککڑی والی میں خانہ بدوش پٹھانوں کے دوگروپوں میں لڑائی کے نتیجہ میں 35سالہ طور خان ولد گل خان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔زخمی طور خان کے بھائی سدو خان نے تعمیرنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بستی ککڑی والی میں انہوں نے مقامی زمیندار سے کھیتوں میں لکڑیاں خرید کیں اور ان کو کاٹنے کیلئے مزدوروں کے ہمراہ موجود تھے کہ مخالف گروپ کے ظفر ولد احمد یار،یحییٰ ولد ظفر سمیت دیگر ملزمان نے میرے بھائی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں میرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔زخمی طور خان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے