Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جعلی چیک پر فراڈ،بنک نے بغیر تصدیق چیک کیش کردیا

وہوا(سپیشل رپورٹر)جعلی چیک پرجعلی دستخطوں کے ذریعہ چار لاکھ پچھتر ہزار کی خطیر رقم نکال لی گئی،آٹھ روز گزرنے کے باوجود فراڈیہ نہ پکڑا جا سکا،بنک انتظامیہ نے بغیر تصدیق کیئے رقم جاری کر دی،سردار سعد اللہ کھتران کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق مقامی زمیندار و متعدد کتابوں کے مصنف صدارتی ایوارڈیافتہ سردار سعد اللہ خان کھتران نے حبیب بنک وہوا برانچ میں اکاؤنٹ کھول رکھا ہے ،گزشتہ دنوں محمد آصف سکنہ شجاع آباد کے نام سے منسوب شناختی کارڈ کی کاپی پر حبیب بنک ٹبی قیصرانی برانچ نے جعلی چیک پر جعلی دستخطوں کے ذریعے 475000کی بھاری رقم کیش کرا لی۔اکاؤنٹ ہولڈر سردار سعداللہ خان کھتران کے مطابق انہوں نے کسی کو کوئی چیک نہیں دیا اور جو چیک بنک نے کیش کر دیا اس پر نہ تو میرے دستخط ہیں اور نہ ہی وہ چیک بک مجھے الاٹ کی گئی ہے انہوں نے کہا بنک انتظامیہ نے متعلقہ برانچ کی بجائے جبکہ بنک انتظامیہ نے کہا کہ خفیہ کیمروں کی مدد سے فراڈکرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے