Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نیوز چینل کی میزبان کو مزکورہ طور پر فین نے زہر دے دیا

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی نیوز چینل 'اب تک' کے پروگرام 'خفیہ' کی میزبان ثناء فیصل کو مبینہ طور پر ایک فین نے زہر دے دیا 
'اب تک' کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اشعر علی کے مطابق ثناء فیصل گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد، حیدری میں اپنے شوہر کے ساتھ آئسکریم کھانے گئی تھیں، جہاں ایک چودہ یا پندرہ سالہ لڑکے نے آٹوگراف لینے کے بعد سیلفی کی خواہش کا اظہار کیا جسے ثناء نے مسترد کردیا۔اشعر علی کے مطابق کچھ دیر بعد وہ لڑکا دوبارہ آیا اور ثناء کو آئسکریم دینے پر اصرار کیا،کافی پس و پیش کے بعد ثناء نے مذکورہ فین سے آئسکریم لے کر کھالی،جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور انھیں ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا،بعدازاں انھیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔
'اب تک' کے ایگزیکٹو پروڈیوسراشعر علی کے مطابق ثناء فیصل کے شوہر کا دعویٰ ہے کہ آئسکریم مبینہ طور پر زہریلی تھی۔ایس ایچ اوتھانہ  حیدری مارکیٹ ذوالفقار کے مطابق عباسی شہید ہسپتال میں ثناء فیصل کا بیان لیا گیا،جس کے بعد واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔
'اب تک' نیوز کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ لڑکے کے بارے میں ابھی تک کچھ علم نہیں ہوسکا۔
یاد رہے کہ ثناء فیصل ٹی وی میزبان ہونے کےساتھ ساتھ پروڈیوسر اور مصنفہ بھی ہیں، انھوں نے کئی مختصر کہانیاں بھی لکھی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے