Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میپکو سب ڈویژن ٹبی قیصرانی فیڈر ٹبی قیصرانی ریتڑہ پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ،کاروبار تباہ

ٹبی قیصرانی(خبر نگار)میپکو سب ڈویژن ٹبی قیصرانی فیڈر ٹبی قیصرانی ریتڑہ پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ،کاروبار تباہ،عوام شدید مشکلات کا شکار، غیر اعلانیہ، غیرقانونی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو انجمن تاجران ٹبی قیصرانی شدید احتجاج کرے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں عبدالرشید،عنایت اللہ،ریاض احمد ،بشیراحمد، یحییٰ خان،نیاز احمد، منیرحسین،جاوید خان، منور حسین، سیف اللہ، محمد شاہد و دیگر نے کہا کہ موجودہ ایکسیئن تونسہ اور ایس ڈی او ٹبی قیصرانی نے تعیناتی کے بعد علاقہ میں ظالمانہ ،غیراعلانیہ اور غیر قانونی لاڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔یہ انتہائی نا قابل برداشت عمل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے موجودہ لودشیدنگ کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے بصورت دیگر انجمن تاجران ٹبی قیصرانی شدید احتجاج کرے گی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے