Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر رائس ملز کے وفد کی سردار عبدالقادر کھوسہ کی سربراہی میں ایس ای میپکو سے ملاقات

 شاہ صدردین (نا مہ نگار) گریڈ اسٹیشن شاہ صڈردین سے 12گھنٹے لو ڈ شیڈنگ اور واپڈا سب ڈویثرن شاہ صدردین کے ایس ڈی او کی جانب سے روزا نہ شاہ صدردین فیڈر، بہادر گڑھ فیڈر، لا ڈن فیڈر ، پیر عادل فیڈر پر 7سے8 گھنٹے مسلسل بریک ڈاون ڈال کر بجلی بند رکھنے پر رائس ملز ایسوسی ایشن کے وفد جن میں سردار سلیم اللہ خان مستوئی، چوہدری محمد یا مین ، میاں عبدالستار ضوجہ ، محمد اسما عیل خوجہ مشتاق احمد دستی مو سی خان کنیرہ و دیگر سردار عبدالقادر خان کھو سہ کی سربراہی میں ایس ای میپکو چوہدری محمد اکرام سے ملا قات کی اور انہیں بتا یا گیا کہ گریڈ اسٹیشن شاہ صدردین کے چاروں فیڈر پر 12گھنٹے لو ڈ شیڈ نگ کے علا وہ روزانہ 7 گھنٹے کی فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے با عث کاروبار ،انڈسٹریز مکمل بند ہیں رائس ملز، آئل ملز اور کا ٹن کی فیکٹریا ں بجلی نہ ہو نے کیو جہ سے بند پڑی ہیں اس مو قع پر میاں عبدالستا ر خو جہ نے ایس ای میپکو کو بتایا شاہ صدردین سٹی فیڈر میں انڈسٹری ایریا کو شامل ہی نہیں کیا گیا تین کلو میڑ کے فا صلہ پر شیخانی کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جبکہ لائن لا سسز والے علاقوں میں سٹی فیڈر 9کلو میٹر تک لے گئے ہیں اگر شاہ صدردین کی نزدیکی آبادیوں کو نظر انداز کر دیا جا ئے تو سٹی فیڈر کا کو ئی فا ئدہ نہیں جس پر ایس ای چوہدری اکرام نے رائس ملز ایسو سی ایشن کا مطالبہ مان لیا انڈسٹری ایریا میں دو سے تین گھنٹے بجلی مسلسل فراہم کی جا ئے گی جبکہ عوام بھی واپڈا کے ساتھ تعاون کریں اور بجلی چوروں کا سماجی با ئیکاٹ کریں تا کہ ہم بارہ کی بجائے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کریں اور بریک ڈاون دال کر بجلی بند کرنے پر ایس ڈی او شاہ صدردین کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہو ئے جواب طلبی کی ۔






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے