Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ممتاز سرائیکی شاعر، کالم نگار قاسم خان سہانی کی نئی شاہکار کتاب لعل نئیں مکدے کی تقریب رونمائی

 شادن لنڈ(سپیشل رپورٹر)ممتاز سرائیکی شاعر، کالم نگار تمن لنڈ کے سپوت قاسم خان سہانی کی نئی شاہکار کتاب لعل نئیں مکدے کی تقریب رونمائی گذشتہ روزپل نوتک سکھانی چاہ ہوت والا شادن لنڈ میں منعقد کی گئی۔ اس پر وقار تقریب میں ایم پی اے سردار جاوید اختر خان لنڈ، سرائیکی وسیب کی پہچان ،پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی خواتین ونگ کی وائس چیئرمین محترمہ اجالا لنگاہ، چیئرمین شادن لنڈ سردار خالد اسماعیل خان لنڈ، سردار ریحان خان لنڈ چیئر مین یونین کونسل احمدانی ،سردار امجد خان لنڈ کی ولہانہ انداز میں شرکت اور پرجوش خطابت اور ممتاز شعرا بشیر غمخوار ،صادق میر بیگ ،عارف نتکانی و دیگر شعرا کرام نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے اور قاسم سہانی کو سرائیکی وسیب کے باسیوں کا ترجمان اور عظیم شاعر قرار دیا تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جوک در جوک ہر فرد نے قاسم سہانی کو ان کی شاہکار کتاب لعل نئیں مکدے کی رونمائی اور ایک بڑی تقریب کی کامیابی پر مبارکباد باد دی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے