Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تونسہ بار کے امیدواروں کے اعزاز میں ذوالفقار خان ملغانی ایڈووکیٹ کا عشائیہ

تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی)امیدوارصدارت اشفاق خان‘وسیم صادق ملغانی امیدوارجنرل سیکرٹری تونسہ بارکونسل کے اعزازذوالفقارخان ملغانی ایڈوکیٹ نے عشائیہ دیا اس موقع پر اشفاق خان امیدوار صدر بار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ منتخب ہوکر نوجوان وکلاء کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور وکلاء کالونی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ جن دوستوں نے عزت دی ہے ان کا بے حد مشکور ہوں خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آئے ہیں اور انشاء اللہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خدمت کو ترجیح دیں گے ۔صدر بار غلام اصغر لنگراہ نے کہا کہ ہمارے گروپ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتا آیا ہے اور آئندہ بھی ہمارا گروپ ہی کامیاب ہوگا۔امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر زبیر اے خان نے کہا کہ تونسہ بار میں ہمیشہ وکلاء کا کردار مثبت رہا ہے جس کی وجہ سے تونسہ شہر میں تمام وکلاء برادری کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس موقع پر ڈاکٹر زبیر اے خان امیدوار صوبائی اسمبلی ‘عبدالرحمان خان سیال ‘صدر بار اصغر لنگراہ ‘جنرل سیکرٹری بار مظہر ظہور تنگوانی ‘محمد آصف تنگوانی ایڈوکیٹ ‘عبدالمنعم مکی نتکانی ‘محمد اعظم میرانی ‘طارق محمود نتکانی ‘غضنفر عابد نتکانی ‘انور شاہین لغاری ‘عمران حیدر ‘اطہر سلیم ملغانی ‘زاہد عباس ملغانی ‘سردار فہیم ظفر خان ملغانی ‘فرحان حیدر میرانی ‘سمیع اللہ بلوانی ‘ارشاد حسین منجوٹھہ ‘قاضی محمد خاور خان ‘فریاد ہیروی ‘ملک محمد فیصل ‘ملک محمد بخش ‘اعجاز دتانی ‘محمد ارشد شیرانی ‘محمد اسلم چیئرمین فاضلہ کچھ ‘شیر محمد ‘رفیق عصمت اور صحافی محمد عثمان غنی آرائیں صدر پریس کلب ‘صغیر حسین شاہ بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے