Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریتڑہ و گردونواح میں ایک ہی دن میں دو بار بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،عوام شدید مشکلات کا شکار

ریتڑہ (سٹی رپورٹر) ریتڑہ و گردونواح میں ایک ہی دن میں دو بار بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،عوام شدید مشکلات کا شکار،ایکسئین میپکو تونسہ سے بار بار التجاؤں کے باوجود عوام اشک شوئی نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق ہر ماہ کے آخری عشرے کی طرح اس ماہ بھی فیڈر ٹبی قیصرانی ریتڑہ پر طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع کردیا گیا ہے۔سات سات،آٹھ آٹھ گھنٹے کے دو طویل بریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ معمول کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔حسین اللہ خان ملکانی،منیراحمد خان ڈیوڑہ،محمد اشرف ملکانی،سمیع اللہ خان ملکانی،اشفاق احمد ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میپکو سب ڈویژن ٹبی قیصرانی فیڈر ٹبی قیصرانی کے اہلکاروں نے عوام کوذلیل کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے اور عوام کو مشکلات میں ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔اس پر سونے پر سہاگہ یہ کہ ایس ڈی او میپکو ٹبی قیصرانی کسی کی کال سنتے تک نہیں اورایکسیئن میپکو تونسہ کو اپنے مسائل کے بارے میں بارہا آگاہ کرنے کے باوجود ان کی اشک شوئی نہیں ہوتی کیونکہ متعلقہ فیڈر کا سٹاف ایکسیئن میپکو صحیح صورتحال تک پہنچنے نہیں دیتا اور کسی نام نہاد خرابی کا بہانہ بنا کر انہیں بھی خاموش کرادیاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب صار ف کی کوئی سننے والا نہیں وہ جائیں تو جائیں کہاں ؟انہوں میپکو ایکسئین تونسہ سے اپیل کی کہ وہ خود ایکشن لے کر ان غیر اعلانیہ اور غیرقانونی لوڈشیڈنگ کا سدباب کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے