Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سعادت اللہ رند و صفی اللہ رند کے بڑے بھائی حبیب اللہ کی نماز جنازہ ادا،کثیر تعداد میں عوام کی شرکت

ریتڑہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوآرڈینیٹر سعادت اللہ رند کے بڑے بھائی حبیب اللہ رند جواں سال بھانجے سمیت مخدوم رشید کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوآرڈینیٹر سعادت اللہ رند کے بڑے بھائی حبیب اللہ رند اہل خانہ اور قریبی عزیزوں کے ہمراہ وہاڑی سے واپس گھرآرہے تھے کہ تھانہ مخدوم رشید کی حدودمیں کیری ڈبہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان کے ہمراہ کیری میں موجود ان کے بھانجے سترہ سالہ اسد نذیر بھی موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ان کے ساتھ 38 سالہ بشیراحمد،چودہ سالہ مبین،خدیجہ ،سمیرا اور سکینہ بی بی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوآرڈینیٹر سعادت اللہ رند کے بڑے بھائی حبیب اللہ رندکے حادثے کی خبر ملتے ہی علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی اور اہل علاقہ ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئے اور اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ان کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین مولانا عبدالقادر ڈیروی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد مین اہل علاقہ نے شرکت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے