Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بوہڑ جھوک لعلوانی میں 10افراد کا مخالفین کے گھر گھس کر خواتین پر تشدد بازو توڑ ڈالا

تونسہ شریف(سٹی رپورٹر)بوہڑ جھوک لعلوانی میں 10افراد کا مخالفین کے گھر گھس کر خواتین پر تشدد بازو توڑ ڈالا ‘مخالفین کو گھر کادروازہ لگانے پر رنجش تھی محمد اسماعیل تفصیل کے مطابق موضع بوہڑ جھوک لعلوانی کے محمد اسماعیل نے بتایا کہ گزشتہ روز میرے گھر پر مخالفین نے اس وقت دھاوا بول دیا جب ہم صبح کا ناشتہ کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دس افراد پر مشتمل مخالفین کا گروہ جو کہ ڈنڈوں ‘سوٹوں اور آتشی اسلحہ سے لیس تھا میرے گھر گھس آئے مجھے اور میرے اہل خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا متاثرہ محمد اسماعیل نے بتایا کہ خواتین پر تشدد کی وجہ سے ان کے کپڑے پھٹ گئے اور اتنا تشدد کیا کہ میرا بازوبھی ٹوٹ گیا انہوں نے کہا کہ مخالفین کو رنجش تھی کہ میں نے حویلی کادروازہ کیوں لگایا انہوں نے کہا کہ تھانہ صدر تونسہ شریف میں حسن ‘عبدالرحمان ‘مشتاق ‘الطاف ‘عباس ‘عاشق ‘رمضان ‘امیر حمزہ اور تنویر کے خلاف درخواست دے دی ہے متاثرین نے ڈی ایس پی تونسہ سے ملزمان کی فوری کارووائی کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے