Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈالے کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے 20 سے زائد سواریاں زخمی،ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل،3 شدید زخمی نشتر ہسپتال ملتان ریفر

تونسہ شریف(سپیشل رپورٹر)ڈالے کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گیا۔20 سے زائد سواریاں زخمی،ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل،3 شدید زخمی نشتر ہسپتال ملتان ریفر۔
تفصیلات کے مطابق کھیتوں سے کپاس چن کر واپس بستی منجوٹھہ گبرواہ آنے والی خواتین کا ڈالہ انڈس ہائی وے پر ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گیا۔جس کی وجہ سے 20 سے زائد سواریاں زخمی ہو گئیں۔جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔زخمیوں میں تین مرد غلام صدیق،محمد سلیم،محمد اسماعیل جبکہ خواتین اور بچوں میں عابدہ،فاطمہ ،سلمیٰ،فرزانہ، رابعہ ، آسیہ، نادیہ ،ریحانہ، افشاں، ذکیہ، نذیراں، رخسانہ ،آمنہ، پٹھانی،رحمت شامل ہیں۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ منتقل کردیا۔جہاں سے تین شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے