Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انڈس ہائی وے پر 33 موڑ کے نزدیک مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا، ایک جاں بحق، ایک زخمی

ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر)انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوا ر کچل ڈالا،موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی دوسرا شدید زخمی ،پولیس نے بس کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق کوٹ چھٹہ کے قریب 33 موڑ پر موٹرسائیکل پر سواربستی کھوسہ کے رہائشی حبیب اور اس کے ساتھ محمد یونس انڈس ہائی وے پر جارہے تھے 33 موڑ پر نامعلوم کار نے انہیں ٹکر مار ی تو یہ گر پڑے پیچھے سے آنے والی مسافر کوچ حبیب پر چڑھ گئی ٹکرسے محمد یونس شدید زخمی ہوگیا اور موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے زخمیوں کو فسٹ ایڈ کے بعد ٹراما سنٹر منتقل کیا جہاں پر حبیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا گھر میں اطلاع ملنے پر کہرام مچ گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے