Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سپریم کورٹ نے بری کیا مگر دو بے گناہ بھائی ایک سال قبل ہی دار پہ چھڑھا دیئے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ جیل حکام نے حکم نامہ ملنے کے باوجود دو بیگناہ بھائیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ پھانسی دینے کی خبر میڈیا پر آئی تو حقیقت کھلی جس پر لواحقین نے تصویریں اٹھا کر احتجاج کیا اور غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ 2013 میں عدالت عظمیٰ نے دو بھائیوں غلام قادر اور غلام سرور کو مقدمہ قتل سے بری کرنے کا حکم دیا۔ دونوں بھائیوں سمیت آٹھ افراد کو قتل کے کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمہ صادق آباد میں درج تھا اور ٹرائل کورٹ نے چھ افراد کو بری کر دیا۔ غلام قادر اور غلام سرور کو رہا نہ کیا اور بہاولپور جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ عدالتی حکم نہ ملنے کے باوجود پولیس نے سزا پر عملدر آمد کیسے کیا۔ کس کے دباؤ میں ان بے گناہوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ دو بھائیوں کی پھانسی نے کئی سوال کھڑے کر دیئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے